مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بعض مغربی ملکوں کے دوہرے معیارات پر مبنی اقدامات پر رد عمل دیتے ہوئے لکھا کہ دہشت گردی، تشدد اور نفرت کا مقابلہ کرنا واضح بین الاقوامی ذمہ داریوں میں سے ہے۔
انہوں نے مزید لکھاکہ جرمنی ان معاملات (دہشت گردی اور فسادات) کو اپنی سرزمین اور سلامتی کے لئے ریڈ لائن سمجھتا ہے تاہم ایران میں اپنے لئے بطور آلہ استعمال کرتے ہوئے انہی مذموم اقدامات کی حوصلہ افزائی کرتا ہے اور ان دہشت گردوں کے خلاف ہماری جائز جدوجہد کی اپنی منافقانہ پالیسی کے تحت مذمت کرتا ہے۔
آپ کا تبصرہ